ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

  

سنگاپور (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سنگاپور میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 3.7 فیصد بڑھ کر 35 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ڈالر فی بیرل طے پائے۔یاد رہے کہ تیل برآمد کرنے والے اوپیک اور دیگر ملکوں کے درمیان پیداوار میں کمی کے معاہدے میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز سعودی عرب نے یکطرفہ طور پر خام تیل کے نرخوں میں کمی کردی تھی جس سے اس کے عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑے پیمانے پر گر گئے تھے۔

مزید :

کامرس -