70 سال سے زائدعمر کے عازمین حج کیلئے 10ہزار کا مخصوص کوٹہ

70 سال سے زائدعمر کے عازمین حج کیلئے 10ہزار کا مخصوص کوٹہ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)70سال سے زائدعمر کے افراد کے لیے 10ہزار کا مخصوص کوٹہ۔8ہزار 376درخواستیں موصول 1624بچ جانے والاکوٹہ جنر ل قرعہ اندازی میں شامل کرنے کافیصلہ۔حج 2020ء کے لیے درخواست دینے والوں میں 100 سال سے زائدعمر والے 9افراد بھی شامل،تفصیلات کے مطابق 70سے 80سال کے 7ہزار 588افراد، 80سے 90سال کے 732افراد،90سے 100سال کے 47افراد،100سال سے اوپر کے 9افراد درخواستیں جمع کرائیں ہیں 70سال سے اوپر افراد کے لیے مخصوص کوٹہ میں شامل 8ہزار 376افراد کو بغیرقرعہ اندازی کے کامیا ب قرار دے کر کامیابی کے خطوط ارسال کیے جارہے ہیں۔

عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -رائے -