پاک فوج کے شہید سپاہی محمد عامرسرکاری اعزازکیساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شہید سپاہی محمد عامرسرکاری اعزازکیساتھ سپرد خاک

  

خانیوال (آئی این پی)خانیوال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی محمد عامر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں میں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے شرکت کی۔پاک فوج کے شہید جوان محمد عامر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں چک نمبر 71۔دس آر میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہید ہمارا فخر ہے اور ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کاجوان محمد عامر ہمارے سر کا تاج ہے جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ شہید محمد عامر کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ پاک فوج کے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔عامر شہید کی جواں مردی اور جان کی قربانی تمام پاکستانیوں کے لیے قابل تقلید عمل ہے۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -رائے -