گارمنٹس فراڈ کیس،احتساب عدالت کاملزم کو رہا کرنے کا حکم

گارمنٹس فراڈ کیس،احتساب عدالت کاملزم کو رہا کرنے کا حکم

  

لاہور (آئی این پی) احتساب عدالت لاہور نے نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق گارمنٹس فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایک سول معاملے کو کریمنل کیس میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ نیب نے ایسا معاملہ دوبارہ پیش کیا تو عدالت سختی سے پیش آئے گی۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس کیس سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ریکارڈ کے مطابق صاف ظاہر ہے کہ یہ بزنس ٹرانزیکشن تھیں۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بچوں کے گارمنٹس کی کمپنی بنائی جس میں 35 افراد نے سرمایہ کاری کی۔واضح رہے کہ ملزم پر حصہ داروں کو منافع کی رقم نہ دینے کا الزام تھا۔

رہائی حکم

مزید :

صفحہ آخر -رائے -