ٹانک سے تعلق رکھنے والی خاتون کمانڈو یواین مشن کیلئے منتخب

ٹانک سے تعلق رکھنے والی خاتون کمانڈو یواین مشن کیلئے منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی لیڈی کمانڈو گل نساء کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے منتخب کرلیا گیا۔24 سالہ گل نساء کا تعلق ٹانک کے دورافتادہ قصبے ونڈہ زلو ہے جسے یواین مشن کے لئے کے پی پولیس کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوگا۔ گل نثا اپنے علاقے کی واحد خاتون ہیں جو پہلی بار اقوام متحدہ کے امن مشن میں جائیں گیں۔گل نثا نے خیبر پختونخوا پولیس کو 2012 میں جوائن کیا جب صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری تھیں تاہم شدت پسندوں کے ڈر کے باجود بہادر خاتون نے کے پولیس کو جوائن کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا، گل نساء سال 2015 میں ایلیٹ فورس کے دستے کا حصہ بنیں جس کے بعد کے پولیس کی جانب سے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کردیا گیا۔گزشتہ پانچ سال سے ایلیٹ فورس کی لیڈی کمانڈو گل نساء ڈیرہ اسماعل خان میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے گل نساء کا کہنا تھا کہ میری پچپن سے خواہش تھی کہ پولیس کو جوائن کروں، جس کے لئے میں نے تعلیم حاصل کی اور دن رات محنت کر کے اس مقام پر پہنچی، اقوام متحدہ کے مشن پر منتخب ہونے کے لئے میں نے پہلے مقابلے کا امتحان پاس کیا، پھر شوٹنگ مقابلے میں بھی مجھے کامیابی ملی جبکہ ڈرائیونگ میں بھی مجھے یو این ٹیم نے سلیکٹ کر لیا، مجھے فخر ہے کہ ٹانک کی بیٹی اقوام متحدہ میں ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔
گل نساء

مزید :

صفحہ آخر -رائے -