نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

  

اسلام آباد (این این آئی)نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا، احتساب عدالت نے فیصلے کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی، جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت مختلف درخواستیں زیر سماعت ہیں، عدالت تمام درخواستوں پر 18 مارچ کو فیصلہ سنائے گی،نندی پور ریفرنس میں مسعود چشتی، شمائلہ محمود اور ریاض کیانی کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ موخرکر دیا گیا، عدالت نے کہاکہ تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہیں فیصلہ 18 کو سنائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -رائے -