معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں، یون ہنری

معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں، یون ہنری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دیا وومن فٹبال کلب کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومن ہیلتھ، ہائی جین، لائف اسکل اور وومن امپاورمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں زیر تربیت کراچی کے مختلف علاقوں کی 8 سے 15 سال کی عمر کی 80 سے زائد وومن کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں نیدر لینڈ کی ڈائریکٹر امپلی مینٹیشن یون ہنری (YVONE HENRY) مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے اور انہیں مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔ دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وومن امپاورمنٹ کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں۔ فٹبال میں پسماندہ علاقوں کی پلیئرز کو خصوصٰ توجہ اور انہیں آگے بڑھانے میں بھرپور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ تقریب میں رخسار راشد و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فٹبال میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -