جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے ذمہ داران کا اعلان

  جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے ذمہ داران کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک نے سندھ کے ذمہ داران کی مشاورت کے بعد حافظ نصراللہ عزیز کو جمعیت اتحاد العلماء سندھ کا قائم مقام صدر،مولانا حزب اللہ جکھرو کو ناظم اعلی،مفتی علی الزمان کو کراچی کا صدر اور مولانا عبدالوحید کو ناظم اعلیٰ مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی صدر مولانا عبدالرؤف شدید علیل اور صاحب فراش ہیں، رہنماؤں نے ان کی جلد ومکمل صحتیابی اور نئے ذمہ داران کیلئے استقامت کی دعا کی ہے۔