عالمی دن پر ڈولمن مال کا خواتین کو خراج تحسین

  عالمی دن پر ڈولمن مال کا خواتین کو خراج تحسین

  

کراچی (پ ر) ڈولمن مال نے 6سے 8 مارچ 2020تک خواتین کے عالمی دن کو منایا، جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول کامیاب کاروباری، با اثر شخصیات، فٹنس ماہرین، میڈیا سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف خواتین نے شرکت کی۔پتنگوں سے آراستہ، پاکستان کے پسندیدہ مال نے خواتین پر مبنی متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کی جن میں میک اوور اور مقامی اور بین الاقوامی معروف برانڈز جیسے گارنیئر(Garnier)، المیرا(Almirah)، میبیلین(Maybelline)، میک اپ سٹی(Makeup City)، بائنڈ چاکلیٹس (Bind Chocolates)سمیت دیگر برانڈز کی مصنوعات کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ اس موقع پر ڈولمن مال،ڈولمن سٹی نیٹ ورک کے ریٹیل اور کارپوریٹ شراکت داروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیکھاگیا۔اس میں متعدد آؤٹ لیٹس جن کی سربراہی کاروباری خواتین نے کی جنہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے مال اور ریٹیل انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ڈولمن مال کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی چوتھی ’پاور ٹاک‘ میں ان خواتین کو بھی یاد کیا گیا جنہوں نے وسیع پیمانے پر اعتراف کرتے ہوئے دوسری خواتین کی حمایت کی۔اس طرح کارپوریٹ رہنما، کاروباری خواتین، صحت و تندرستی کی ماہرین، سماجی کارکن، با اثر شخصیات، میڈیا سے تعلق رکھنے والی اور معروف سوشالائٹس کے مابین سالانہ پینل مباحثا ’با اختیار خواتین کا خواتین کوبااختیاربنانا‘پر مرکوز تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -