الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا سے نااہلی کیلئے دائر درخو استوں پر جواب طلب

  الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا سے نااہلی کیلئے دائر درخو استوں پر جواب طلب

  

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر وفاقی وزیر کے وکیل کو آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے (ن)لیگ، پیپلزپارٹی اور امن ترقی پارٹی نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کی نااہلی کے لیے ن لیگ اور پی پی کی الگ الگ سماعت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے کرسکتے ہیں؟ نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ درخواستوں کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں گئیں۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -