مقبوضہ کشمیر میں مکان پر بھاری پتھر آگرا ایک ہی خاندان کے5 افراد ہلاک

      مقبوضہ کشمیر میں مکان پر بھاری پتھر آگرا ایک ہی خاندان کے5 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں مکان کے اوپر پتھر گر آنے سے ایک ہی کنبے کے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق اودھمپور کے اپری بارمین علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک مکان پر بڑا پتھر گرا جس کے نتیجے میں پورا مکان منہدم ہو گیا۔ہلاک شدہ افراد کی شناخت شاردا دیوی، راج سنگھ، آرتی دیوی، پون سنگھ، انو دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -