سکردو کوچ حادثہ، 28 مسافر جاں بحق

سکردو کوچ حادثہ، 28 مسافر جاں بحق

  

اسکردو(آئی این پی) ڈپٹی کمشنر اسکردو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں گرنے والی کوچ میں 28افراد سوار تھے، حادثے میں تمام 28 افراد جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسکردو خرم پرویز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں اٹھائیس افراد سوار تھے، جن میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے علاوہ 3 کم سن بچے اور 23 بڑی عمر کے مسافر شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سفری چالان میں 3 کم سن بچوں کے نام درج نہیں کیے گئے تھے جن کا لواحقین کے ذریعے پتا چلا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسکردو کے مطابق منگل کی صبح دریا برد ہونے والے مزید 2 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، اب تک 15 افراد کی لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں جب کہ 13 لا پتا مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 13 مسافروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

سکردو کوچ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -