جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر چینی فروخت کرنے کی پیشکش واپس لے لی

جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر چینی فروخت کرنے کی پیشکش واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی۔جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کے نام خط میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔جہانگیر ترین کے خط کے مطابق منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -