رافع اسرار کے ویڈیو ”وجہ کیا تھی“ نے دھوم مچا دی

  رافع اسرار کے ویڈیو ”وجہ کیا تھی“ نے دھوم مچا دی

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار رافع اسرار جو اپنے پہلے ہی شاندار گانے ”سجنی“ کے ذریعے عوام کا دل جیت چکے ہیں اور اپنی شاندار لائیو پرفارمنس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں کا ایک اور خوبصورت گانا ”وجہ کیا تھی“ سامنے آگیا ہے۔اس خوبصورت گانے کی کمپوزیشن رافع نے خود کی ہے۔

جب کہ یہ گانا نور حسن اور عزیقہ ڈینیئل پر فلمایا گیا ہے جس کی ہدایت کاری سید رامش نے جبکہ پروڈکشن ماہنور شیخ کی ہے۔ یہ ویڈیو ہمارے معاشرے کی حقیقت پر مبنی ایک بہت ہی بنیادی تصور کا احاطہ کرتی ہے جس کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے شریک حیات کے انتخاب میں حیثیت‘ ذات پات اوروالدین کے غلط فیصلے کیسے ذمہ دار ہوتے ہیں۔رافع اسرار نے اس گانے کو اپنے ان تمام مداحوں کے لئے وقف کیا ہے جو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر اسی طرح کی صورتحال کا شکا ر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -