مناہل خان ”بشیرا گجر“ میں مرکزی کردار کیلئے سائن

  مناہل خان ”بشیرا گجر“ میں مرکزی کردار کیلئے سائن
   مناہل خان ”بشیرا گجر“ میں مرکزی کردار کیلئے سائن

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مناہل خان کو فلمساز طاہر پپو گجر کی نئی پنجابی فلم”بشیرا گجر“ کے مرکزی کردار کے لئے سائن کرلیا گیا۔اس سے قبل طاہر پپو گجر”پیشی گجراں دی“ جیسی سپرہٹ فلم بنا چکے ہیں۔ مناہل خان نے بتایاکہ ”بشیرا گجر“ کے ہدائتکار مسعود بٹ ہیں جبکہ مصنف ناصر ادیب ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ اداکار حیدر سلطان،معمررانا،شاہد،اور شفقت چیمہ جیسے سپرسٹار کام کررہے ہیں۔

مناہل خان نے بتایاکہ انہیں اس فلم میں کام کرکے بہت مزہ آئیگا کیونکہ یہ ایک پنجابی فلم ہے جس کی کہانی اور میوزک مدتوں یاد رہنے والا ہوگا میں اس میں اپنی اداکاری سے ثابت کردونگی کہ میں اس کے لیئے پرفیکٹ سلیکشن تھی۔مناہل خان نے مذید بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز کردیا گیاہے اور جلد فلم بینوں کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا انہیں امید ہے کہ یہ فلم فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید :

کلچر -