گلوکارہ سمیرا شمع23 سال کی ہو گئیں،فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی

  گلوکارہ سمیرا شمع23 سال کی ہو گئیں،فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی
   گلوکارہ سمیرا شمع23 سال کی ہو گئیں،فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکارہ سمیرا شمع23 سال کی ہوگئیں،فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی،سمیرا شمع نے اپنی 23 ویں سالگرہ گذشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائی انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں تحائف دئیے گئے۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سمیرا شمع نے کہاکہ وہ اپنے تمام دوستوں اور پرستاروں کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے ویڈیو پیغامات بھیجے۔سمیرا شمع نے مذید کہاکہ وہ بہت جلد اپنے دوستوں کے لیئے ایک تقریب منعقدکریں گی جس میں ان کے دوست،پرستار شوبز اور میڈیا کے افراد بھی شریک ہوں گے۔
ور وہ اس تقریب میں اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گی گلوکارہ نے کہا کہ ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ میں ایسی تقریبات کا اہتمام کروں جس میں دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا بھرپور موقع مل سکے میں ان تمام افراد کی شکرگزار ہوں جو میری سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے میں ہمیشہ اسی طرح سے اپنی سالگرہ مناتی ہو ں اور اپنے دوستوں کو اس میں مدعو کرتی ہوں جبکہ میں اپنے پرستاروں کی بھی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی او ر آج ان ہی کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

مزید :

کلچر -