عظمیٰ چوہدری دانت کی تکلیف میں مبتلا

  عظمیٰ چوہدری دانت کی تکلیف میں مبتلا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ عظمیٰ چوہدری دانت کی تکلیف سے نڈھال،تنگ آکر نکلوا ہی دیا عظمیٰ چوہدری کو گذشتہ تین ماہ سے دانت کی درد نے نڈھال کیا ہوا تھا جس وجہ سے وہ اپنی ریکارڈنگز بھی ٹھیک طریقے سے نہیں کروا پا رہی تھیں۔عظمیٰ چوہدری کے مطابق دردکی گولیاں کھا کھا کر وہ تنگ آچکی تھیں گذشتہ روز انہوں نے مقامی ہسپتال سے اپنا دانت نکلوا ہی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ بے فکر ہوکر اپنے پراجیکٹس مکمل کروا سکتی ہیں ان دنوں عظمیٰ چوہدری رفیع پیر تھیٹر کے پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن شوزمیں بھی مصروف ہیں۔ ان کا پاکستان فیشن”سیزن 4“ بھی ان دنوں تیاریوں کے مراحل میں ہے اور31 مارچ کو منعقدکیاجائیگا۔

سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سہیل بخاری نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں کا سلسلہ چند روز تک شروع کیا جائے گا۔تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مطاہرہ کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزراء،دوست ممالک کے سفیر اور پاکستان سے ہر شعبہ کے افراد و شخصیات شریک ہونگے۔ سہیل بخاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یادگار تقریب ہوگی۔

مزید :

کلچر -