رائٹرزفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں،اداکارہ پریسہ

    رائٹرزفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں،اداکارہ پریسہ

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ پریسہ راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو استحکام دینے میں ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروڈیوسر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے فلمی رائٹر ز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ محدود سوچ ر کھنے کی بنا پرفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلمیں ناکامی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں سے تجربہ اور اعتماد ملا جواب فلموں میں کام آرہا ہے اسی طرح سے مستقبل میں بھی معیاری کام ہی کروں گی اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے شائقین نے بہت پسند کیا ہے اسی طر ح محنت جاری رکھونگی۔

مزید :

کلچر -