ترک فلم ”میریکل ان سیل نمبر7“ ناظرین میں مقبول

  ترک فلم ”میریکل ان سیل نمبر7“ ناظرین میں مقبول
   ترک فلم ”میریکل ان سیل نمبر7“ ناظرین میں مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) میڈیا اور فلمی شائقین کے لئے کراچی کے ایٹریم سینماؤں میں ترکی فلم ”میرکل ان سیل نمبر 7“کا خصوصی شو منعقد ہوا جس میں سوشلائٹ اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کی جانے والی اس فلم کو بے حد سراہا۔فلم ”میرکل ان سیل نمبر 7“ایک ذہنی مریض باپ (مہمت) اور اس کی بیٹی کے مابین پیار کی کہانی ہے۔مہمت پر قتل کا جھوٹا الزام لگادیا جاتا ہے۔
جس کے بعد مہمت کی زندگی بدل کر رہ جاتی ہے۔ اسے ایک ایسے جرم کے لئے موت کی سزا سنائی جاتی ہے جس کا اس نے ارتکاب ہی نہیں کیا ہوتا جس کے بعد اسے اپنی بیٹی سے کوئی معجزہ ہی ملاسکتا ہے۔
اور وہ ایک پھر اپنی اسی پیار بھری زندگی میں لوٹ سکتا ہے۔انتہائی خوبصورتی سے فلمائی گئی اس فلم میں اداکاری‘ سینماٹوگرافی اور ایڈیٹنگ اپنے عروج پر نظر آتی ہے۔یاس بہترین فلم کی نمائش کے ذریعے مقامی سنیما گھروں کی رونق بحال ہونے کی توقع ہے۔ ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے ترکی کی ایک بہترین فلم کا انتخاب کرکے ناظریم کیلئے پیش کیا ہے‘ انہیں پوری اُمید ہے کہ یہاں کے ناظرین اس فلم کو دیکھنے اور اسے پاکستان میں کامیاب بنانے کے لئے ان کی معاونت کریں گے۔یاد رہے کہ یہ فلم انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ ترکی زبان میں جمعہ 13مارچ 2020ء کو پاکستان بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -