شاہد سونو کی ”وومن ڈے ایوارڈشو“میں شاندارپرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہد سونو کی ”وومن ڈے ایوارڈ شو“ میں دھماکے دار پرفارمنس،دوبھنگڑوں نے شوکو چار چاند لگا دئیے،حاضرین کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق بھنگڑا کنگ شاہد سونونے خواتین کے عالمی دن پر ایوارڈ شومیں پرفارم کیا شوکے آرگنائزر مونی خان تھے۔خواتین کے دن کی مناسبت سے اس شومیں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین،صحافیوں،اداکاروں،گلوکاروں و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو خصوصی ایوارڈز و میڈلزسے نوازا گیا۔
مونی خا ن ایونٹس کی جانب سے عوام کی تفریح طبع کے لیئے ایک میوزک شوکا انعقادبھی کیا گیا۔جس میں پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہد سونونے اپنے بھنگڑوں کے ساتھ تقریب میں شریک مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔ ان کے ہمراہ گلوکار عمران نیازی نے بھی پرفارم کیا۔اس شوکی کمپئیرنگ سید انورزیب نے کی۔ مونی خان نے بتایاکہ ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے ہی برتر رہاہے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے آج اس ایوارڈ شوکا انعقادکیاگیاہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ میں کارکردگی دکھانے والی خواتین اور بہترین نیوز رپورٹنگ پر صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازاگیا جن میں خضر عباس،ندیم نظر،ملک آصف شہزاد،شاہد بیگ،بلال شیخ،ٹائیگر شاہ،پرویز ظہیر اور شاہد سونی شامل تھے جبکہ گلوکاروں کو بھی خصوصی ایوارڈز دئیے گئے۔اس تقریب میں اسپائر کالج کی طالبات کواپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے پر بھی ایوارڈز دئیے گئے جبکہ سٹاف کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز سے نوازاگیا۔