زویاچوہدری میوزیکل شومیں شریک ہونے کیلئے دوبئی پہنچ گئیں

زویاچوہدری میوزیکل شومیں شریک ہونے کیلئے دوبئی پہنچ گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ زویا چوہدری میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کے لئے دوبئی پہنچ گئیں۔روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے زویا چوہدری نے بتایاکہ ان کا یہ دورہ ایک ہفتے کا ہے وہ ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گی اور اپنے ڈرامے کا حصہ بنیں گی۔ایک سوال کے جواب میں زویا چوہدری نے بتایاکہ اس میوزیکل شوکا انعقاد پاکستانی کمیونٹی نے کیا ہے جس میں وہ دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ پرفارم کررہی ہیں پاکستان اور دیگر ممالک میں موجود اپنے پرستاروں کے لئے ہمیشہ اپنی بہترین پرفارمنس پیش کی ہے تاکہ وہ مجھ سے مایوس نہ ہو سکیں۔

مزید :

کلچر -