خوشبولغاری کا قصیدہ”دل تیرا دیوانہ ہے مرشد علی“ ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ خوشبولغاری کا رجب کا خصوصی قصیدہ”دل تیرا دیوانہ ہے مرشد علی“ ریلیز کردیا گیا۔قصیدے کی ویڈیو کوتھر منقبت نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔ خوشبولغاری نے بتایاکہ مذکورہ قصیدہ ان کی حاضری ہے جو علی کے دیوانوں کو ضرور پسند آئی گی اس قصیدے کو یوم علیؓ کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیاہے میوزک چھکو لہری نے ترتیب دیا شاعری شاہد شاہانی کی لکھی ہوئی ہے۔خوشبو لغاری نے مزید بتایاکہ ان کے اب تک اردو،پنجابی،سندھی اور سرائیکی گیت بھی گاچکی ہیں۔جنہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔