اداکارہ ز ارا خان بیما رہوگئیں، ڈرامہ بھی چھوڑدیا

  اداکارہ ز ارا خان بیما رہوگئیں، ڈرامہ بھی چھوڑدیا
   اداکارہ ز ارا خان بیما رہوگئیں، ڈرامہ بھی چھوڑدیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ زارا خان بیمار پڑ گئیں،ڈرامہ بھی چھوڑ دیا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں زارا خان بخار اور گلے کے خراب ہونے کی وجہ سے بیمار پڑ گئی ہیں اور ان کا علاج چل رہاہے۔ان کا نیا ڈرامہ”عشقیہ“ بھی محفل تھیٹر میں چل رہاتھا مگر گلے کی خرابی کی وجہ سے وہ ڈائیلاگ نہیں بول پارہی تھیں اور بخار ہونے کی وجہ سے وہ پرفارمنس بھی نہیں دے پارہی تھیں۔گذشتہ روز طبیعت زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ بھی چھوڑ دیاا ور اپنے ڈاکٹر سے علاج شروع کر وادیاہے۔ایک ملاقات کے دوران زاراخان نے بتایاکہ جیسے ہی ان کی طبیعت بہتر ہوگی وہ دوبارہ ڈرامہ جوائن کر لیں گی۔

زارا خان نے اپنے پرستاروں سے بحالی صحت کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید :

کلچر -