ٹاک شو،بیوٹی فل کنفیشنز ودھ عاصمہ نبیل' کا آغاز

  ٹاک شو،بیوٹی فل کنفیشنز ودھ عاصمہ نبیل' کا آغاز
   ٹاک شو،بیوٹی فل کنفیشنز ودھ عاصمہ نبیل' کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)سعدیہ جباّرپرووڈکشنزنے ڈیجیٹل ٹاک شو'بیوٹی فل کنفیشنز ودھ عاصمہ نبیل' کا آغاز کردیا۔اپنے ٹی وی شوز، موویز اور ڈیجیٹل سیریز کے ذریعے ڈیجیٹل اوربراڈکاسٹ میڈیاپر دھوم مچانے والے ادارے سعدیہ جباّرپرووڈکشنزنے'Beautiful Confessions with Asma Nabeel' کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ڈیجیٹل ٹاک شو کے ٹیزر ٹریلر انٹرنیشنل ویمن ڈے پر ریلیز کئے گئے جس کی میزبان معروف سکرین رائٹر اور کینسر جیسے مرض سے صحتیاب ہونے والی اسماء نبیل ہیں۔ اس پروگرام میں وہ مختلف غیر معمولی خواتین سے گفتگو کریں گی اور ان سے معلو م کریں گی کہ اس بلند مقام تک پہنچنے کا سفر کیسے طے کیا۔جہاں وہ اس وقت ہیں۔اس شو کا مقصدخواتین کی اس طاقت کی کہانیوں کو سامنے لانا ہے جو اب تک عام لوگوں نے نہیں سنی ہوں گی۔اپنے نئے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سعدیہ جبار نے انکشاف کیا،"یہ شو مکمل طور سے خواتین کیلئے ہے۔

اور خواتین کی جانب سے ہے جس کی پاکستان میں کافی عرصے سے ضرورت تھی۔اس سلسلے میں کئی دلچسپ کہانیاں ہیں جو ہم پیش کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ارد گرد موجود باکمال خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں۔"فہد حنیف کی پروڈکشن اور سعدیہ جباّر کی ہدایات میں تیار ہونے والی نئی اقساط 18مارچ 2020سے ہر بد ھ کو یوٹیوب پر پیش کی جائیں گی۔اس سے پہلے اپنی بھرپوردلچسپیوں سے انٹرنیٹ پر شہرت بلندیوں کوچھونے والی ٹی وی ویب سیریز 'Shameless Proposalsکے بعد اب عوام کیلئے ایک اور چونکادینے والے ویب شو کاآغاز ہورہا ہے۔ سعدیہ جباّرپروڈکشن ہاؤس کا نام بعض زبردست ٹی وی شوز جیسے 'میرا نام یوسف ہے '، 'خدا دیکھ رہا ہے'، 'دلِ بے رحم' اور کئی فلموں کی بناء پر ایک بڑا نام بن چکا ہے۔سعدیہ جباّرپروڈکشنز کے بارے میں:سعدیہ جباّرپروڈکشنز کا شمارملک میں ایک نہایت جدید اور منفرد پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے۔ سعدیہ جباّر پروڈکشنز ٹی وی، فلم اور دیگر پروجیکٹس کیلئے ابتدا سے اختتام تک تمام سہولتیں پیش کرتا ہے۔سعدیہ جباّر پروڈکشنز کی بھرپور توجہ تخلیق کاری اور اعلیٰ ترین معیار پر رہتی ہے جو پروڈکشن کی دنیا میں ان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ لوگوں کواپنی صلاحیتوں کو اظہار کرنے اور ان کی مہارت کو استعمال کرنے کیلئے مواقع فراہم کرتی ہے جس کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی

مزید :

کلچر -