شفیق آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

شفیق آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئی تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 40سالہ حنیف جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق تمام ا فراد ننکانہ صاحب سے لاہور پیشی پر آرہے تھے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

علاقائی -