بینک ڈیفالٹر کیس،کمپنی کے وکلا 13 اپریل دلائل کیلئے طلب

بینک ڈیفالٹر کیس،کمپنی کے وکلا 13 اپریل دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت کے جج سردارطاہر صابر نے بینک الفلاح ڈیفالٹر المکہ پریس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف دائر 58لاکھ23ہزار800روپے کے ریکوری کے دعویٰ پرڈیفالٹر کمپنی کے وکلاء کو 13 اپریل کو دلائل کیلئے طلب کر لیاہے،بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی،بینک الفلاح کی طرف سے علی رضا کبیر ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ المکہ پریس پرائیویٹ لمیٹڈ نے کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا، قرض کے لئے کمپنی کے مالکان نے مختلف جائیدادیں رہن رکھوائیں، قرض کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر المکہ پریس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 2016ء میں ڈیفالٹر قرار دیا، ریکوری نوٹس کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی گئی، عدالت سے استدعاہے کہ رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 58 لاکھ 23 ہزار 800 روپے کی ڈگری جاری کی جائے، عدالت نے ڈیفالٹر کمپنی کے وکلاء کا آئندہ تاریخ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -