ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2جاں بحق، بھاٹی گیٹ سے دو لاشیں بر آمد

      ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2جاں بحق، بھاٹی گیٹ سے دو لاشیں بر آمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 2افراد کی لاشیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں 30سالہ شبانہ بی بی تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی جبکہ راوی روڈ کے علاقے میں رائیونڈ کا رہائشی عاشق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعدلاشیں ورثا کے حوالے کر دیں،علاوہ ازیں بھاٹی گیٹ کے قریب پرندہ مارکیٹ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، بھاٹی چوک میں 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایاگیا جس کی شناخت مظہر حسین کے نام سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -