اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 149ملزم گرفتار ہوئے

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 149ملزم گرفتار ہوئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث149ملزمان گرفتار کئے،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 04گینگز کے 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے07پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے06کلوگرام سے زائد چرس،20گرام ہیروئن اور105 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران40ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی رقم بر آمد کی گئی۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر79ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -