شیراکوٹ کے علاقہ میں 45 سالہ شخص چھت سے گر جاں بحق

شیراکوٹ کے علاقہ میں 45 سالہ شخص چھت سے گر جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقہ میں 45 سالہ شخص چھت سے گرجاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بھولا نامی شخص چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کوورثا کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -