ریسکیو، ہنڈا کے اشتراک سے ٹریفک قوانین آگاہی ریلی

ریسکیو، ہنڈا کے اشتراک سے ٹریفک قوانین آگاہی ریلی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو1122) اور اٹلس ہنڈا کے باہمی اشتراک سے روڈ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے موٹرسائیکل سواروں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور کو بیدار کرنے کیلئے آگاہی ریلی "بائیں لین اور سفیٹی ہیلمٹ کا استعمال " کے تحت ریلی کا انعقاد کی گیا جس کی قیادت ڈایکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی۔ موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل آگاہی ریلی پنجاب یونیورسٹی کینال روڈسے شروع ہوئی اور براستہ جناح انڈر پاس، ڈاکٹر ہسپتال انڈرپاس، ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اورسے ہوتی ہوئی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ پر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرز، رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر محمد فرحان خالد، ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم،، مینیجنگ ڈائریکٹر اٹلس ہنڈا ظفر اقبال،ہیڈ آف سیفٹی ونگ محمد احسن،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور شاہد وحیدقمر،ایمرجنسی سروسز اکیڈمی وہیڈ کواٹرز کے افسران،ریسکیوسکاؤٹس، اٹلس ہنڈا کے ورکرز اور ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ریلی کے شرکاء اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے2004سے اب تک 21لاکھ سے زائد روڈ ٹریفک حادثات کے شکار افراد کو ریسکیو سروس فراہم کر چکی ہے۔ پنجاب بھر میں ریسکیو 1122کوروزانہ اوسطاََ900سے زائد روڈ ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جن میں 80فیصد سے زائدکی وجہ موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند عشروں کے دوران روڈ ٹریفک حادثات معذوری اور حادثاتی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعدادو شمار کے مطابق روڈ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات تیز رفتاری و غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ،لائین اور لین کی خلاف ورزی، سیفٹی ہیلمٹ کا نہ پہننا اور کم عمر ڈرائیورزہیں۔انہوں نیاس عزم کا اظہار کیا کہ سیفٹی ماہرین کی سفارشات و تجاویز پر عملدرآمد کرنے سے روڈ ٹریفک حادثات کی شرح میں بڑی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ سیفٹی کی تعلیم کو عام کرتے ہوئے،سیفٹی ہیلمٹ کے لازمی استعمال،موٹرسائیکل کو انتہائی بائیں لین میں حد رفتار50پر چلانے اور روڈ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے قیمتی جانوں کو حادثات کی نذر ہونے سے بچایا جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے معیاری نظام کے قیام،کم عمر ڈرائیونگ پر پابندی کے نفاذاور روڈ انجینئرنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈی جی 1122نے۔ ڈی جی 1122نے معاشرے کے تمام لوگوں سے بالخصوص والدین سے درخواست کی کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے اس مشن میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں۔جنرل مینجر سیلز ہنڈا اٹلس ظفر اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں ریسکیو1122 نے کیمونٹی کی سطح پر عوام آگاہی پیدا کرنے کے اقدام کی نہ صرف تعریف کی بلکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی طرف سے حادثات پر بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی پرریسکیو 1122کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔انہوں نے حاد ثات کی روک تھام کے لئے آگاہی ریلی کے انعقاد پر ریسکیو ٹیم کی تعریف کی۔ جی ایم اٹلس ہنڈا نے اس آگاہی مہم کوعوام میں پہنچانے کیلئے ریسکیو 1122کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا۔

مزید :

علاقائی -