لوئر مال،نا معلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقہ میں انسداد دہشتگردی کورٹ کے نائب قاصد حنیف کو نا معلوم افراد نے گولیا ں مار کر قتل کردیاپولیس کے مطابق 45 سالہ حنیف گھر سے نکلا اور کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں لوئر مال کے علاقہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے حنیف زخمی ہو گیا۔ حنیف کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔