سی ٹی اوحماد عابدکاشہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز کا دورہ

  سی ٹی اوحماد عابدکاشہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او حماد عابد نے گزشتہ روز ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ٹریفک سیکٹرز کا خفیہ دورہ کیا، انہوں نے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ٹی او نے شاہدرہ سیکٹر، راوی پل، راوی روڈ سیکٹر اور لاری اڈا سیکٹر میں ٹریفک مینجمنٹ کو چیک کیا، ناقص ٹریفک مینجمنٹ پر انچارج شاہدرہ انسپکٹر عبدالمنان کو کلوز لائن کر دیا اور ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل کو سرکل میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے ایک ہفتے کی مہلت دی۔
بعد ازاں سی ٹی او کیپٹن (ر)سید حماد عابدرانگ پارکنگ کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر انچارج راوی روڈ کی سرزنش کی اورراوی روڈ سیکٹر سے رانگ پارکنگ ختم کرنے کا ٹاسک دیا۔ سی ٹی او لاہور نے وزٹ کے دوران شہریوں سے ٹریفک مسائل بارے دریافت کیا اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر)سید حماد عابدکا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز، ویگن، بس اڈے کسی صورت برداشت نہیں۔بہترین ٹریفک مینجمنٹ سے شہر کے مسائل کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔فرائض میں غفلت اور کوتاہی پر کسی اہلکار کو معافی نہیں ملے گی۔

مزید :

علاقائی -