سبزہ زار، کاہنہ، برکی سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتیں،شہری نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق برکی میں ڈاکوذیشان کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ60کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو لیاقت کے گھر میں گھس کر 4لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ لئے، سبزہ زار میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوحسان اور فیملی سے 2 لاکھ 40 ہزار کی نقدی و زیورات،گڑھی شاہو سے نعمان اور فیملی سے 1لاکھ 70 ہزار نقدی و زیوارات،اسلام پورہ میں ندیم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 80 ہزار،گلبرگ میں اطہر سے گن پوائنٹ پر35ہزار نقدی موبائل فون اور داتا دربار سے گن پوائنٹ پریوسف سے40 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلم ٹاون، سرور روڈ سے گاڑیاں، چوہنگ،اچھرہ، مستی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔