پتنگ بازی ایکٹ کیخلاف پر737ملزم گرفتار،رپورٹ

پتنگ بازی ایکٹ کیخلاف پر737ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشن ونگ نے ماہ فروری کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 737 ملزمان کوگرفتارکرکے711 مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویژن سے213،کینٹ ڈویژن227،سول لائنز ڈویژن51، صدر ڈویژن78، اقبال ٹاؤن ڈویژن65 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے103 ملزمان گرفتار کئے گئے۔۔ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور25ہزار905 پتنگیں،296چرخیاں،489 پنی ڈور اور191 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔

رائے بابر سعید نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -