قومی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

قومی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی)نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30جولائی سے 3 اگست تک لارڈز، دوسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20سے 24اگست تک ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29اگست کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 31اگست کو سوفیہ گارڈنر، کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو دی روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔