احسان مانی کی بدولت پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ممکن ہوا:توصیف احمد

احسان مانی کی بدولت پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ممکن ہوا:توصیف احمد

  

لاہور(سپور ٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزر توصیف احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو جاتاہے گراؤنڈز کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے چیئرمین پی سی بی کی محنت اور لگن کی وجہ سے آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کامیاب ادارہ بن گیا ہے ان خیالات کا ظہار توصیف احمد نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی سے پیار ہے اور اس مٹی کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے کھیلو ں کا فروغ بہت ضروری ہے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی بہت مشکور ہوں جنہوں نے احسان مانی جیسے قابل شخص اور کرکٹ سے پیار کرنے والے شخص کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا توصیف احمد نے کہا کہ ڈائریکٹر ہارون رشید اور جی ایم پی سی بی جنید ضیاء کی قیادت میں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے نیا ٹیلنٹ پیدا ہورہا ہے توصیف احمد نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اس پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ و دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی کھیلنے آئیں گی اور ہم انہیں بھی بہترین سیکورٹی فراہم کریں گے توصیف احمد نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے ہمیں دن رات کام کرنا ہے اور ثابت کرنا ہے پاکستان بھی کھیلوں کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -