کرونا وائرس، اطالوی فٹ بال اسٹیڈیم تماشائیوں سے ویران

کرونا وائرس، اطالوی فٹ بال اسٹیڈیم تماشائیوں سے ویران

  

روم(آئی این پی)کرونا وائرس کے باعث اطالوی فٹ بال اسٹیڈیم تماشائیوں سے ویران ہو گئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اے سیریز میچز بند اسٹیڈیم میں ہونے لگے۔ اٹالین فٹبال لیگ میں ٹاپ ٹیم یووینٹس اور انٹر میلان کے درمیان میچ بھی تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔فٹبال اسٹیڈیم پہنچنے کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے حس مزاح برقرار رکھی اور عادت کے مطابق بس سے اترتے ہی اپنے خیالی تماشائیوں سے ہاتھ ملایا۔اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔میچ میں شرکت کے لیے آنے والے یووینٹس کے کھلاڑی اور اسٹار فٹبالر جب گاڑی سے اترے تو اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر کوئی تماشائی موجود نہیں تھا تاہم انہوں نے فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -