سپر لیگ،لاہور اور پشاور میچ میں شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچی
لاہور(افضل افتخار ) پاکستان سپر لیگ میں میچوں کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے جس میں شائقین کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہے ہیں گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شائقین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی اور لاہور قلندر ز کے شائقین کی ایک بہت بڑ ی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اس حوالے سے نبیل،شکیل،بابر،شاہد،کبیر،قمر،عادل،عمران نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کے سپورٹرز ہیں امید ہے کہ ہماری ٹیم میچ جیتے گی جبکہ شبیر،عمر،خالد،طارق،حمید،آصف،عاصم اور عارف نے کہا کہ پشاور ٹیم کے مداح ہیں اور بہت دور سے میچ دیکھنے کیلئے آئے ہیں۔