کراچی،نیشنل سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے

کراچی،نیشنل سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 5کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں، رینجرز کی جانب سے منگل کو گراؤنڈ، ڈریسنگ رومز اور انکلوژر کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔سراغ رساں کتوں کے ذریعے وکٹ اور اطراف کی جگہ کی بھی چیکنگ کی گئی۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، یہ سیریز کا 26 واں میچ ہوگا، اور شام 7بجے شروع ہوگا۔دوسری طرف غیر ملکی براڈ کاسٹنگ کمپنی کے ارکان بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، گراونڈ کے اطراف ایل ای ڈی بورڈز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اسٹیڈیم کو بھی سنیٹائز کیا جائے گا۔

، عوام بلا خوف گرانڈ میں میچ دیکھنے آئیں۔

 ادھر وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے اور پی ایس ایل میچز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، حتمی فیصلہ وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں ہوگا۔

تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -