پی وی سندھو بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر منتخب

پی وی سندھو بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر منتخب

  

لندن(آئی این پی)بھارت کی معروف بیڈمِنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو ووٹنگ کے ذریعے سنہ 2019کے لیے بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر منتخب کر لیا گیا ہے۔گذشتہ سال پی وی سندھو(پوسرلا وینکٹ سندھو)نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی بیڈمِنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی تھی اور ایسا کرنے والی وہ پہلی انڈین خاتون کھلاڑی بنی تھیں۔ایوارڈ جیتنے پر سندھو نے کہا کہ میں بی بی سی کی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا۔ میں اس پہل پر بی بی سی انڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی اور اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔پی وی سندھو نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں پانچ میڈلز حاصل کیے ہیں۔

 وہ اولمپکس میں خواتین کے بیڈمِنٹن سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی انڈیا کی پہلی کھلاڑی ہیں۔سندھو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'میں اس ایوارڈ کو اپنے حامیوں اور مداحوں سے منسوب کرنا چاہتی ہوں جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور مجھے ووٹ دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -