پاکستان ون ڈے کپ، معطل عمر اکمل سینٹرل پنجاب کے سکواڈ میں شامل

    پاکستان ون ڈے کپ، معطل عمر اکمل سینٹرل پنجاب کے سکواڈ میں شامل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ25مارچ سے سجے گا، قومی لسٹ اے ایونٹ کی میزبانی ملک کے 4 شہر کراچی، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کریں گے۔افتتاحی روز تین میچزکھیلے جائیں گے، تینوں مقابلے کراچی کے مختلف سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل19 اپریل کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں رکھا گیا ہے، سندھ الیون کی قیادت سابق قومی کپتان سرفراز احمد کریں گے۔سدرن پنجاب فرسٹ الیون میں شان مسعود اور سمیع اسلم جیسے معروف پلیئرز شامل ہیں۔بلوچستان الیون کی قیادت حارث سہیل کریں گے، سینٹرل پنجاب الیون میں بابراعظم، اظہر علی، احمد شہزاد، کامران اکمل،عمر اکمل، فہیم اشرف اور دیگر شامل ہیں،سابق کپتان سلمان بٹ سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، خیبر پختونخوا الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان جب کہ ناردرن الیون کے کپتان عماد وسیم ہوں گے۔ دوسرے پلیئرز میں علی عمران، ذیشان ملک، عمر امین، آصف علی، محمد اعظم، محمد نواز، شاداب خان، روحیل نذیر، سہیل تنویر، موسی خان، حیدر علی، شاہین آفریدی، محمد عامر، حارث رف اور عمیر مسعود موجود ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -