پی ایس ایل،ٹاپ10بلے بازوں میں صرف 3پاکستانی شامل

پی ایس ایل،ٹاپ10بلے بازوں میں صرف 3پاکستانی شامل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 5کے ٹاپ 10بلے بازوں میں 7 غیر ملکی اور صرف 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی 266رنز بنا کر سب سے آگے ہیں،پاکستان کے تین کھلاڑیوں میں سے ایک شاداب خان ہیں جو بیٹنگ سے زیادہ بالنگ کے ماہر ہیں۔ دوسرے کامران اکمل ہیں جو تین سال سے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ ورلڈ نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم آٹھویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بیٹسمین میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، کراچی کنگز کے 2 جبکہ لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا ایک ایک بلے باز ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 251رنز بنا کر دوسرے اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک 250رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، کولن منرو 248رنز کیساتھ چوتھے،ایلکس ہیلز 239رنز کیساتھ پانچویں، کامران اکمل 237رنز بنا کر چھٹے، جیسن رائے 233رنز بناکر ساتویں، بابر اعظم 225 رنز کیساتھ آٹھویں، کولن انگرم 192رنز بناکر نویں اور رائیلی روسو 189رنز بناکر دسویں نمبر پر ہیں۔باؤلرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین14وکٹیں لیکر پہلے،ملتان سلطان کے عمران طاہر10وکٹیں لیکر دوسرے،محمد عامر10وکٹیں لیکرتیسرے،وہاب ریاض9وکٹیں لیکر چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی8وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر موجود ہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -