پی ایس ایل،زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر بننے کیلئے محنت کر رہا ہوں، محمد حسنین

پی ایس ایل،زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر بننے کیلئے محنت کر رہا ہوں، محمد ...

  

لاہور(آئی این پی) فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ اس بار بھی اچھا جا رہا ہے۔پہلی مرتبہ جب پی ایس ایل کھیلا تو اسی پلیٹ فارم سے مجھے قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا، ٹی ٹونٹی ڈبیو کیا، ون ڈے میچز کھیلے، اب میرا ٹارگٹ ہے کہ میں ٹیسٹ ڈبیو بھی کروں، اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں، میرا فوکس ایک فارمیٹ نہیں تینوں فارمیٹ ہیں۔پی ایس ایل فائیو میں اس وقت میری سب سے زیادہ وکٹیں ہیں کوشش ہے کہ لیگ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بالر بنوں اور میری محنت اسی کے لیے ہے۔ دائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اپنی بولنگ کے لیے سنئیر بالرز کی ویڈیو ز دیکھتے رہتے ہیں اور جب سنئیرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو ان سے سیکھتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -