نسیم شاہ فٹ، ملتان سلطانز کیخلاف گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے

  نسیم شاہ فٹ، ملتان سلطانز کیخلاف گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں اور بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 2020ء میں ملتان سلطانز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پیر کو قذافی سٹیڈیم میں نسیم شاہ نے بولنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہراولپنڈی میں پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیے لیکن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے تھے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میڈیکل پینل کی ہدایت پر انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلے پسلیوں کی انجری کے سبب دونوں میچ نہیں کھیلے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کو ہارنے کی عادت نہیں ہے، ہار کے بعد جتنا افسوس فینز کو ہوتا ہے اس سے زیادہ پلئیرز کو ہوتا ہے، ہمارے پاس چانس ہے، پرستار مایوس نہ ہوں۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز کا کہنا ہے کہ ابھی دو گیمز باقی ہیں جیت کر کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین میں بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے اپنی عمدہ بولنگ سے بہت اچھا تاثر چھوڑا ہے، یہ مستقبل میں مزید اچھی بولنگ کرنے کے قابل ہوں گے، پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سب وینیوز کے سٹیڈیمز اور کراوڈ شاندار رہا ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -