الپائنکلب آف پاکستان کا کوہ پیما سبیر حسین سدپارہ کی وفات پر اظہار تعزیت

        الپائنکلب آف پاکستان کا کوہ پیما سبیر حسین سدپارہ کی وفات پر اظہار ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے پاکستانی کوہ پیما سبیر حسین سدپارہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کوہ پیما سبیر حسین سدپارہ کی ملک کا نام روشن کرنے میں جو خدمات پیش کیں ہیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کوہ پیما سبیر حسین سدپارہ نے 2019ء میں براڈ پیک 8047 میٹر شروع کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -