آل پاکستان کمبائنڈ ایسوسی ایشن اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

    آل پاکستان کمبائنڈ ایسوسی ایشن اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کمبائنڈ ایسو ایشن آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس خیبر پختونخوا کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اے جی آفس, اے جی پی آر آفس, پراونشل آڈٹ آفس اور فیڈرل آڈٹ آفس کے تمام کیڈرز کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت ایسو ایشن کے عہدیداران نے کے اس موقعپر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں 100 % آڈٹ الاؤنس اور 20 % یوٹیلٹی الاونس اور تمام کیڈرز کے ملازمین کو ٹائم سکیل اور دیگر مسائل درپیش ہے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 100 % آڈٹ الاؤنس, 20 % یوٹیلٹی الاؤنس اور ٹائم سکیل پالیسی دی جائے۔ جن ڈیپارٹمنٹ کو اضافی الاؤنس, تنخواہیں اور ٹائم سکیل ملے ہیں ہمارے آفس کی کارکردگی ان سب دفاتر سے کئی گنا زیادہ اور بہترین ہیں جنمیں ایف بی ار،سٹیٹ بینک،نیب،ایف ائی،صوبائی وفاقی سیکرٹریٹ اور دیگر ادارے شامل ہے لہذا ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا وسیع کرینگے اور دفاتر کو تالہ لگایئنگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -