منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید14 مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے،، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر19 کلوگرام سے زائد چرس، ہزاروں روپے مالیت کی15گرام آئس،500گرام افیون اور 20بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصو صی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان جاوید ولد فرید اور غلام فرید ولد شاد محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس،تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم احمد حسین ولد ظاہر شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلو گرام چرس،تھانہ سربند پولیس نے فہیم خان اور راحت شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے عادل زمان ولد محمد زمان کے قبضے سے ایک کلو چرس،تھانہ ٹاؤن پولیس نے زہیح اللہ ولد نیک محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے فیاض ولد محمد علی کے قبضے سے ایک کلو چرس، تھانہ فقیرآباد پولیس نے مشتاق ولد گل رحمان کے قبضے سے 500 گرام افیون،تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم رحمت اللہ ولد گل حمید اورتھانہ شاہ قبول پولیس نے جان محمد ولد شاہ محمد کو گرفتا رکر کے ملزمان کے قبضے سے15گرام آئس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجمو عی طور پر19 کلوگرام سے زائد چرس، ہزاروں روپے مالیت کی15گرام آئس،500گرام افیون اور تھانہ پہاڑی پورہ اور مچنی گیٹ پولیس نے ملزمان اکبر ولد عبد الحمید اور احترگل ولد شہزاد کے قبضے سے 20بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -