مردان میں ہفتہ صحت حفاظت و ماحولیات کا آغاز

 مردان میں ہفتہ صحت حفاظت و ماحولیات کا آغاز

  

مردان(بیورورپورٹ)محکمہ سوئی گیس ریجنل آفس مردان میں ہفتہ صحت،حفاظت و ماحولیات کا آغاز ہوگیا ڈپٹی چیف انجینئر ریحان خان نے کیک کاٹا اورپودا لگا کے افتتاح کیا اس مو قع پر ایگزیکٹیو انجینئر پیر ماجد شاہ،ایگزیکٹیو انجینئر فاروق قادر ایگزیکٹیو انجینئر سید نوید کمال،ایڈمن آفیسر جلال شاہ اور دیگر آفسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف انجینئر ریحان خان نے کہا کہ اس ہفتے منانے کا مقصد ملازمین،کنٹریکٹر اور صارفین کی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے اور انہیں اچانکی حادثات سے نمٹنے کی ہدایات دینا ہوتے ہے ریحان خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کرنے سے بڑے حادثات سے بچایا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے درمیان مختلف مقابلے ہونگے اور ہفتے کے اخر میں نمایا پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -