صوابی میں 3 مشکوک افراد گرفتار

  صوابی میں 3 مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی سرکل رزڑ علامہ اقبال کی قیادت میں پولیس نے علاقہ نارنجی، میر علی، پر مولی، شیوہ، خیشہ اور دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران تیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جو ویریفیکیشن کلیئر ہونے پر چھوڑ دیئے گئے۔ سولہ مارچ سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے سے قبل علاقہ کو کلیئر کرنے کے لئے پولیس نے کومبنگ اپریشن کی اسی طرح ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر کی پولیس نے ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر ایک عدد بندوق، چار عدد پستول، 42عدد کارتوس، 500عدد پٹاخے،6702گرام چرس، 30لیٹر شراب اور 96گرام آئس بر آمد کر نے کے علاوہ پانچ مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ منشیات فروشوں کو بھی منشیات سمیت دھر لیا۔