چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان ایم جے سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

      چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان ایم جے سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان ایم جے سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر کا پہلا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا جناب شریف اللہ نے انہیں دفتری اُمور سے متعلق بریفنگ دی۔ اس بریفنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ دفتر کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں اور صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔دفترکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ دفتر کی عمارت ناکافی ہے اور درست حالت میں نہیں ہے،مزید ریجنل اور ضلع کی سطح پر الیکشن کمیشن کے اپنے دفاتر اور سٹرانگ روم نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ جن اضلاع میں الیکشن کمیشن کے پاس پلاٹ موجود ہیں اُن کے فوری طور پر PC-Iبنائے جائیں جہاں پر پلاٹ نہیں تو اُن کی الاٹمنٹ کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ الیکشن کمیشن اپنے دفاتر تعمیر کرسکیں۔اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ ایک ماہ کے بعد مذکورہ بالا اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا اور اس ضمن میں اگلے ہفتے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -